ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروباری طبقہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حق میں بول پڑا

کاروباری طبقہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حق میں بول پڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) شہر کی معروف کاروباری شخصیت میاں ابوذر شاد نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو سرمائے اور پراپرٹیز کو قانونی شکل دینے کیلئے اہم قرار دیدیا، میاں ابوذر شاد کہتے ہیں کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے بعد حکومت کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف شکنجہ کس دیا جائےگا۔

شہر کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پیاف سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت میاں ابوذرشاد کہتے ہیں کہ کاروباری برادری اور شہریوں کے پاس نادر موقع ہے کہ وہ اس ٹیکس ایمنسٹی کے تحت ٹیکس ادا کرکے اپنے سرمائے، گھروں، کمرشل پراپرٹیز کو قانونی تحفظ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے افراد کے پاس پچھتانے کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا۔ میاں ابوذرشاد نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت پوری ہونے پر پانچ اور ایک ہزار روپے کا نوٹ بند کردے تاکہ کوئی شہری کیش کی شکل میں رقوم نہ رکھ سکیں اور بینکوں کے ذریعے لین دین کو ترجیح دیں۔