ڈاکٹر طاہر القادری الیکشن میں حصہ لیں گے یا نہیں؟

ڈاکٹر طاہر القادری الیکشن میں حصہ لیں گے یا نہیں؟
کیپشن: City42- Tahir ul Qadri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں صرف ایک دن باقی، ڈاکٹر طاہر القادری الیکشن میں جانے یا نا جانے کا فیصلہ نہ کرسکے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ڈاکٹر حسن عسکری پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ مقرر

سٹی 42 کے مطابق ریٹرنگ افسران کے پاس انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات جمع کروانے کی کل آخری تاریخ ہے، لیکن پاکستان عوامی تحریک ابھی تک فیصلہ نہیں کرپائی ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ لے گی یا نہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں موٹر سائیکل کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔سردار ایاز صادق کا حلقہ این اے 133 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق عوامی تحریک نے اپنے کارکنوں کو ہدایات کی ہیں کہ وہ آزادانہ حیثیت میں کاغذات جمع کروا دیں اگر الیکشن میں جانے کا فیصلہ ہوگیا تو موٹر سائیکل کے انتخابی نشان سے حصہ لیا جائے گا وگرنہ کارکنوں کو آزاد حیثیت سے الیکشن میں جانے کی اجازت ہوگی۔