ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی

 ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی..باغبانپورہ پولیس نےریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کرکےایک اور مقدمہ درج کر لیا ۔
ایس ایچ او باغبانپورہ شاہ زیب خان کے مطابق ملزم عثمان عرف مانی نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی  تھی  جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف لڑائی جھگڑے اور ناجائز اسلحہ کے دو مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر کے اسے تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔