ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر اہم عہدے پر تعینات

King Edward Medical University, Lahore
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر محمد ہارون حامد کومیو ہسپتال کےچیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ پیڈز میڈیسن کے سربراہ پروفیسر محمد ہارون حامد کو میو ہسپتال کےچیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا.

وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر محمود ایاز نے پروفیسر محمد ہارون کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے محلقہ تمام ہسپتالوں میں ٹیچنگ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ مریضوں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور مستقبل میں بھی ٹیم سپرٹ کے جذبے کے ساتھ تمام فرائض سرانجام دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی کی تمام اسامیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جارہا ہے جس پر ہم وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد  اور سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مشکور ہیں۔

واٖضح رہے کہ پروفیسر محمد ہارون کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سربراہ شعبہ پیڈز میڈیسن جبکہ ایڈیشنل کنٹرولر آف امتحانات بھی ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر