سٹی 42 : کورونا وائرس مزید 50 جانیں نگل گیا ۔24 گھنٹوں میں 2 ہزار 482 نئے مریض بھی سامنے آگئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 تک پہنچ چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 69 لاکھ 64 ہزار 337 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 509 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ایک دن میں کرونا وائرس سے مزید 50 افراد جاں بحق ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر 10 ہزار 511 اموات ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہوگئی۔سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 21 ہزار 734، پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار 835 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا 60 ہزار 229، بلوچستان میں 18 ہزار 300 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔اسلام آباد 38 ہزار 687، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 416 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 49 ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں 315 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔اسی طرح صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 50 ہزار 515 ہ تک پہنچ چکی ہے۔