ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ٹرانسپورٹ نے اربوں روپے مانگ لیئے

محکمہ ٹرانسپورٹ نے اربوں روپے مانگ لیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) اورنج لائن ٹرین ٹریک سے ملحقہ سڑکوں کی مرمت و بحالی  کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے صوبائی حکومت سے بڑی رقم کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نےاورنج لائن ٹرین ٹریک سے ملحقہ سڑکوں کی مرمت و بحالی، نئے سگنلز ، مین و سروس روڈز کی بحالی ، واک ویز، سٹیشن فٹ پاتھ، ڈرین سسٹم سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی مد میں صوبائی حکومت سے3 ارب 51 کروڑ 53 لاکھ کے فنڈز مانگ لیے، ذرائع کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین کو 31 جولائی تک مکمل کرنے کی نئی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، فنڈز کیلئے مراسلہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے محکمہ پی اینڈ ڈی کو ارسال کردیا گیا ہے۔

فنڈاورنج لائن ٹریک سے ملحقہ روڈزکی تعمیرومرمت کیلئے مانگا گیا، فنڈز  کی رقم اورنج لائن کے آخری سٹاپ پر نئے ڈرین سسٹم کی تعمیر پر بھی خرچ ہوگی، علاوہ ازیں ہر سٹیشن پر تین میٹر کے فٹ پاتھ بھی تعمیر کیے جائیں گے۔