ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلائنڈکرکٹ عالمی کپ: افتتاحی تقریب نے عالمی میلےکوچارچاند لگا دئیے

بلائنڈکرکٹ عالمی کپ: افتتاحی تقریب نے عالمی میلےکوچارچاند لگا دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی: بلائنڈکرکٹ کاعالمی کپ میلہ سجنےکوہےتیار، پاکستان اورمتحدہ عرب امارات ورلڈکپ کی مشترکہ طورپرمیزبانی کررہےہیں۔ مشترکہ افتتاحی تقریبات نےعالمی میلے کوچارچاندلگادیئے۔

تفصیلات کے مطابق 8جنوری سےشروع ہونےوالےبلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ الحمرہ کلچرل کمپلیکس نشترپارک میں منعقدہ افتتاحی تقریب کویواےای میں منعقدہ تقریب کےساتھ وڈیولنک کیاگیاتھا۔

صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ سمیت بنگلہ دیش،نیپال اورپاکستان کی بلائنڈکرکٹ ٹیمیں بھی تقریب میں شریک تھیں۔ جہانگیرخانزادہ نےمہمان ٹیموں سمیت تقریب کوچارچاندلگانےوالےسپیشل اوردیگرطلبہ کاشکریہ اداکیا۔

دوسری جانب یواےای میں آسٹریلیا، بھارت اورسری لنکاکی بلائنڈکرکٹ ٹیموں سمیت منتظمین اورشرکانےپاکستان کےتمام صوبوں کےرنگ یکجا دیکھے۔پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں کل بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کےافتتاحی میچ میں قدافی سٹیڈیم کی زینت بنیں گی۔