بیرون ملک جانے والوں پر نئی شرط عائد 

Airport
کیپشن: Airport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کےلئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ مسافروں کو امیگریشن کےلئے ایف آئی اے کو کورونا رپورٹ دکھانا پڑے گی۔انٹرنیشنل پرواز کے مسافر کو پی سی آر ٹیسٹ کی دو عدد فوٹو کاپی ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کرنا ہوں گی۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے ایئرلائنز اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔ٹریول ایجنسیوں اور ایئرلائنز نے نئی شرط سے متعلق مسافروں کو آگاہی پیغامات بھیجنا شروع کر دئیے ہیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔