سٹی 42:این سی او سی کا پی ایس ایل سے متعلق اجلاس، اجلاس میں پی ایس ایل میچز کے بارے میں پالیسی پر غور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل میچز میں ویکسی نیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی، قذافی اسٹیڈیم میں 15 فروری تک شائقین کے 50 فیصد داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو 16 فروری کے بعد بغیر ویکسی نیشن کے اجازت ہو گی۔ 16فروری کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین آ سکیں گے۔
قبل ازیں کراچی لیگ میں صرف 25 فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت تھی۔