( شاہ رخ ندیم ) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔
6 روز سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو ہسپتال کے ڈسچارج کر دیا گیا، ہفتے کے روز سابق وزیراعظم کو میڈیکل رپورٹس کی بنا پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔
گزشتہ روز بھی میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پی آئی سی منتقل کرنے کی سفارش کی تھی مگر انہوں نے پی آئی سی جانے سے انکار کر دیا تھا، جیل حکام نے سخت سیکیورٹی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا۔