سانحہ ساہیوال میں کونسا اسلحہ استعمال کیا گیا؟؟

سانحہ ساہیوال میں کونسا اسلحہ استعمال کیا گیا؟؟
کیپشن: City42 - Weapons Incident Sahiwal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) سانحہ ساہیوال میں استعمال ہونیوالا اسلحہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں جمع کرا دیا گیا، جمع کرائے گئے اسلحے میں 4 رائفلیں اور 3 نائن ایم ایم پستول شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ جے آئی ٹی نے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں سے لے کر فرانزک کے لئے بھجوایا اور جمع کرائے گئے اسلحے میں 4 رائفلیں اور 3 نائن ایم ایم پستول شامل ہیں جبکہ سانحہ ساہیوال میں استعمال گولیاں اور خول پہلے جمع کرائے جا چکے ہیں تاہم فرانزک سائنس ایجنسی نے اسلحہ کی حوالگی کا کئی بار مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کوسی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ  کردی تھی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کارروائی میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer