ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ، غباروں میں ہوا بھرنے والا سلنڈر پھٹ گیا، محنت کش جاں بحق

شاہدرہ، غباروں میں ہوا بھرنے والا سلنڈر پھٹ گیا، محنت کش جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) شاہدرہ کے علاقے مقبرہ موڑ پر غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں محنت کش جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے مقبرہ موڑ پر 33 سالہ محنت کش خلیل غباروں میں ہوا بھر رہا تھا کہ اچانک گیس کا سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خلیل موقع پر دم توڑ گیا،  غبارے خریدنے کے لیے آئے دو معصوم بھائی 8سالہ سلطان اور 5 سالہ اوزجان زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئےاورخلیل کی نعش کو قانونی کارروائی کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیواہلکاروں کا کہنا ہے کہ سلطان کو طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا  جبکہ اس کے بھائی کو میو ہستپال منتقل کر دیا گیا۔