الٹی گنگا بہنے لگی، یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش مہنگی اور اوپن مارکیٹ میں سستی

الٹی گنگا بہنے لگی، یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش مہنگی اور اوپن مارکیٹ میں سستی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزادخان)غریبوں کیلئے بنائے گے یوٹیلیٹی سٹوروں پر الٹی گنگا بہنے لگی،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت کے یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش مہنگی اور اوپن مارکیٹ میں سستی ہوگئیں۔
 یوٹیلٹی سٹوروں پرگھی ،چینی ،آٹا سب اوپن مارکیٹ سے مہنگے بک رہے ہیں،چاولوں کی کوالٹی ناقص اور قیمتیں اوپن مارکیٹ کے اعلیٰ معیار کے چاول سے بھی زیادہ ہیں،اوپن مارکیٹ میں درجہ سوم گھی 380 اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر عام صارف کیلئے 437 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

اوپن مارکیٹ میں چینی 136 اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر 155 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہی ہے،اوپن مارکیٹ اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر عام صارفین کیلئے آٹے کی قیمتوں میں بھی کوئی سبسڈی نہیں۔

Ansa Awais

Content Writer