ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد معاشرے اور حکومتی ردعمل نے ثابت کردیا ہم بھارت جیسے نہیں ہیں۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں متشدد ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر معاشرے اور حکومت نے ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے اور حکومت کے ردعمل سے ثابت ہے ہم بھارت جیسے نہیں، پڑوسی ملک میں روز ایسے واقعات ہوتے ہیں، مگر وہاں پتا تک نہیں ہلتا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے بعد جس طرح قوم اکٹھی ہوئی تھی وہ اتحاد آج بھی برقرار ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کابینہ نے سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ذمے داران کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔