( طاہر جمیل ) نیب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے 9 اہم افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔
نیب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے نو اہم عہدوں پر فائز افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا آغازکرتے ہوئے ڈی پی آئی سیکنڈری اور ڈی پی آئی ایلیمنٹری سے متعلقہ افسران کی تنخواہوں، الاونسز اور جوائنگ کی تاریخ، تمام سہولیات، مراعات اور تنخواہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
ان افسران میں گریڈ 19 کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم، نعمت علی، مرزا اکرم الحق، زبیر خان شاہد، گریڈ 18 کے صاحب عالم، شاہد عباس، گریڈ 16 کے ذوالفقارعلی، صغیراحمد اور سید وسیم گیلانی شامل ہیں۔
متعلقہ افسران کی تفصیلات 9 دسمبر تک نیب کے دفتر میں دوپہر بارہ بجے تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔