ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریڈ زون ایکٹ تیار

ریڈ زون ایکٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب  نے ریڈ زون ایکٹ تیار کر کے محکمہ قانون کو ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون تیار کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مخصوص علاقوں کومخصوص مظاہروں اور جلسے جلوسوں کیلئے مقرر کر ے گی، جہاں پر واش روم، عوام کے کھانے پینے اور بیٹھنے کا بندوبست بھی کیا جائے گا جبکہ ضلعی انتظامیہ مخصوص علاقوں میں جلسے جلوسوں کی ممانعت قراردے گی، اس سڑک یا علاقے میں دفعہ 144 کا نفاذ کرے گی۔

یہ قانون منظوری کیلئے جلد ہی پنجاب اسمبلی کو ارسال کیا جا رہا ہے، قانون کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید ہوگی اور یہ فیصلہ سمری ٹرائل سے ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer