ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثات، 2 افرادچل بسے، 3 زخمی

لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثات، 2 افرادچل بسے، 3 زخمی
کیپشن: City42 - Traffic Accidents
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان ): لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات  کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پہلا ٹریفک حادثہ رائیونڈ میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں پچیس سالہ عامر جاں بحق، عمران اور افضل زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

دوسرا حادثہ مغلپورہ کے علاقہ میں واقعہ آیا جہاں تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرانے کے بعد نہر میں گر گئی۔ جس کے نتیجہ میں سترہ سالہ کار ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے گاڑی کرین کے ذریعے نہر سے نکال لی ہے۔

 تیسرا حادثہ مولانا شوکت علی روڈ پر ہوا، جس میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا۔ زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔