اشرف خان : اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ ڈالر 292 روپے سے بڑھ کر 295روپے کا ہوگیا ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے اضافے سے 323 روپے پر آگیا ,برطانوی پاؤنڈ 1 روپے بڑھ کر 374 روپے پر آگیا جبکہ اماراتی درہم 70 پیسے پر اضافے سے 82 روپے 50 پیسے پر آگیا اور سعودی ریال 50 پیسے اضافے سے 78.50 روپے کا ہوگیا ۔