ویب ڈیسک : اسرائیل کے فلسطین پر حملے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے ۔
میڈیا ک رپوٹس کے مطابق اسرائیل نے دوسرے دن بھی فلسطین پر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حملے میں 3 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید بھی ہوئے جبکہ زخمیوں میں بھی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق فلسطین میں دو دن کے دوران اسرائیلی حملوں میں اب تک 24 افراد شہید اور 2 سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔