ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2 لڑکیوں کی شادی کا ڈراپ سین ,عاصمہ عرف علی عکاش عدالت سے فرار

2 لڑکیوں کی شادی کا ڈراپ سین ,عاصمہ عرف علی عکاش عدالت سے فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دو لڑکیوں کی شادی کا ڈراپ سین، عاصمہ عرف علی عکاش عدالت سے فرار، پولیس نے بیوی نیہا  کو گرفتار کر لیا ۔ نیہا کا  اپنے بیان  میں کہنا ہے کہ  ہم دونوں میں طلاق ہو چکی ہے۔ عدالت نے طلاق نامہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دو لڑکیوں کی شادی کا ڈراپ سین عاصمہ عرف علی عکاش عدالت سے فرار، عاصمہ عرف علی عکاش کی سابقہ بیوی  نہیا   نے اپنے بیان  میں  کہا ہے کہ  ہم دونوں میں طلاق ہو چکی ہے۔

عاصمہ عرف علی عکاش نے عدالت کی جانب سے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا اورفرار ہو گیا، عدالتی وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پولیس بیوی بننے والی  نیہا کو گرفتار کرلیا تاہم عاصمہ عرف علی عکاش روپوش ہوگیا۔

یاد رہے  اس سے قبل دولہا عاصمہ علی عرف آکاش علی نے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی بجائے اپنی بیوی نیہا کو طلاق دے دی۔راولپنڈی میں لڑکی سے لڑکی کی شادی کے معاملے پر دلہن نیہا کے والد نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا۔ دولہا آکاش علی (عاصمہ علی) نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ وہ جنس تبدیل کراکے مرد بن چکا ہے۔

عدالت کی جانب سے میڈیکل ٹیسٹ کا حکم دیا گیا تو آکاش علی نے یہ کہہ کر ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا کہ اسے کورونا ہوگیا ہے۔ عدالت نے مزید مہلت دیتے ہوئے عاصمہ علی کا ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا تو اس نے عدالتی حکم پر عمل کرنے کی بجائے اپنی بیوی نیہا علی کو طلاق دے دی۔

 

آپس میں شادی کرنے والی دونوں لڑکیاں سگی کزنیں ہیں گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

ضروری وضاحت

سٹی 42ڈاٹ ٹی وی پر ”لڑکی سے لڑکی کی شادی،حقیقت سے پردہ اٹھ گیا“ اور ”لڑکی سے لڑکی کی شادی،عدالت برہم،بڑا حکم جاری کردیا“ کے عنوانات سے دو سٹوریز  پوسٹ (شائع) کی گئی ہیں ،ان میں لگائی جانیوالی تصاویر کا سٹوریز سے کوئی تعلق نہیں،یہ  تصاویر غلطی  کی بنیاد پر لگائی گئی ہیں،جس پر  ادارہ معذرت خواہ  ہے  اور غلطی کی تصیح کردی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer