ویب ڈیسک: چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پی ٹی آئی اور عمران خان کی حمایت کے لیے قانون اور آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پی ٹی آئی اور عمران خان کی حمایت کے لیے قانون اور آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔اختیارات کے اس صریح غلط استعمال نے پاکستان کی سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی غیر معمولی صورتحال کو جنم دیا ہے۔
Or the parliament can file the reference. CJP & his favourite judges under question should be asked to step down till the decision. Fairness demands that justice be carried out smoothly & impartially. https://t.co/MtmiW2GmRv
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 7, 2023
مریم نواز نے مزید لکھا کہ نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔