ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا اسلام آباد ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے جبکہ تکرم،پاراچنار اور گردونواح میں بعد از دوپہر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے اوقات گرم رہنے کا امکان ہے،میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، بلوچستان کے میدانی اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
صوبہ سندھ کی بات کی جائے تو بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا ، کئی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا بھیامکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔