مودی سرکار کی ایک اور گھٹیا حرکت

 مودی سرکار کی ایک اور گھٹیا حرکت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار نے تدریسی نصاب میں مسلمانوں کی تاریخ مسخ کرنا شروع کردی۔

مودی سرکار نے  ہندو قوم پرستی اجاگرکرنےکی کوشش میں تعلیمی نصاب تبدیل کردیا، 12ویں جماعت کی تاریخ اور سیاست کے حصوں سے اہم واقعات غائب کردیے گئے۔ 

مزید تفصیلات جانیے: بابر اعظم بھارت کے تعلیمی نصاب کا حصہ بن گئے
 ہندو انتہا پسندی نے مہاتما گاندھی کے قتل سے تعلق ختم کرنے،گجرات فسادات میں مسلمانوں کا قتل عام بھی چھپانے کی کوشش کی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و ہدایتکار عثمان مختار کی اہلیہ ، محقق تجزیہ کار اور مصنفہ زنیرہ انعام خان نے بھارتی تعلیمی بورڈ کی جانب سے مغلیہ سلطنت کے اسباق تاریخ کے نصاب سے نکالنے کے فیصلے پر دلچسپ تبصرہ پیش کر دیا۔

ٹوئٹر پر زنیرہ انعام خان نے بھارتی تعلیمی بورڈ کو اس اقدام پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’سنا ہے بھارتی حکومت نصابی کتابوں سے مغلوں کے باب کو ہٹا رہی ہے۔ کیا اب بھارت کی نئی نسل یہ سوچ کر پروان چڑھے گی کہ لال قلعہ، قطب مینار اور تاج محل ایلین نے تعمیر کیے؟‘

انہوں نے مزید لکھا کہ سنسر شپ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، اس کے برعکس تاریخ کو شفاف طریقے سے پیش کرکے اپنے مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔