بابر اعظم بھارت کے تعلیمی نصاب کا حصہ بن گئے

بابر اعظم بھارت کے تعلیمی نصاب کا حصہ بن گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کے شاندار کیریئر میں ایک اور یادگارموڑ آیا ہے۔

پاکستان میں نویں جماعت کے بچوں کے لیے سائنس کی کتابوں میں شامل ہونے کے بعد بابراعظم اب بھارت میں بھی نصابی کتابوں میں جگہ بنا چکے ہیں، شاندار اسکور کرنے والے پاکستانی کپتان کا نام بھارت میں آٹھویں جماعت کی آئی سی ایس ای بک میں شامل ہے, بابراعظم کےعلاوہ اس کتاب میں کرس گیل، اے بی ڈی ویلیئرز، سچن ٹنڈولکر، مہندر سنگھ دھونی، وراٹ کوہلی اور دیگر کرکٹرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل شائقین اور ناقدین کی پسندیدہ بابر اعظم کی شاندار کور ڈرائیو کے حوالے سے سوال پاکستان میں نویں جماعت کی سائنس کی نصابی کتابوں میں شامل کیا گیا تھا جس کا مقصد حرکی توانائی کے تصور کی وضاحت تھا۔

سوال یہ تھا : بابر اعظم نے اپنے بلے سے گیند کو 150 جول کی حرکی توانائی دے کر کور ڈرائیو کو نشانہ بنایا ہے۔

الف) اگر گیند کی کمیت 120 گرام ہے تو گیند کس رفتار سے باؤنڈری پر جائے گی؟

ب) فٹ بالر کو اس رفتار سے حرکت کرنے کے لیے 450 گرام کی کمیت والے فٹ بال کو کتنی حرکی توانائی فراہم کرنی چاہئے؟۔