ریور راوی منصوبےکےمتاثرین کیلئےبڑے ریلیف پیکج کا اعلان

ریور راوی منصوبےکےمتاثرین کیلئےبڑے ریلیف پیکج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)حکومت پنجاب نے لاہور میں نیا شہر بسانے کا منصوبہ شروع کیا جس کے تحت ترقیاتی کام اور دیگر فنڈز کا تخمینہ لگایا جاچکا ہے،نیا شہرریور راوی کے کنارے آباد کیاجائے گا، حکومت نے ریور راوی منصوبے کے متاثرین کے لئے بڑاریلیف پیکج تیار کیا،کینال چینل میں آنےوالی فی ایکڑ اراضی کے مقابلے 5 مرلہ کا پلاٹ دیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دریائے راوی کے کنارے نیاشہر بسانے کا منصوبہ تیار کیا گیا مگر یہاں میں مکنیوں نے حکومت مخالف احتجاج کیا، مکینوں کا کہناتھا کہ اپنی اراضی کو ہتھیانے نہیں دیں گے جبکہ حکومت نے ان کے جائزہ مطالبات مانتے ہوئے وزیر اعظم کےمنظور شدہ سپیشل پیکج کا اعلان کیا،ایکوائر کی گئی اراضی کےمتبادل پلاٹ دینےاورڈویلپمنٹ چارجزکی چھوٹ دینےکافیصلہ کیا گیا۔

سینئر ممبر بورڈآف ریونیو بابر حیات تارڑ کا کہناتھا کہ کینال چینل میں آنےوالی فی ایکڑ اراضی کے مقابلے 5 مرلہ کا پلاٹ دیاجائے،سیفائربےزون تھری کی اراضی فی ایکڑ کےمتبادل 10 مرلہ کا پلاٹ دیاجائے،حکومت کو سپیشل پیکج دینےپرراغب کیا جو حکومت کراسکتی تھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ ریور راوی منصوبے کے خلاف کسانوں نے احتجاج کیا تھا، انتظامیہ نے ایک ایکڑ کی مالیت 2 لاکھ 12 ہزار روپے لگائی، کسانوں کا کہناتھا کہ  5 سے 6 لاکھ مرلہ زمین بیچی جائے گی،اس پر  کھلی کچہری میں انتظامیہ اور کسانوں میں لڑائی بھی ہوئی حکومتی ارکان نے بھاگ کر جان بچائی تھی، اب تک حکومت دولاکھ 12 ہزار روپے ایکڑ زمین کی مالیت لگائی ہے، جس پر کسان انتہائی ناراض ہیں۔

 کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کی زمین پر جبری قبضہ ہوا، اب پیسے بھی نہیں دیئے جا رہے،کسانوں کا کہنا ہے کہ لاکھوں کسانوں سے ان کی زمین کوڑیوں کے دام خرید کر ڈویلپرز کو دی جائیں گی۔ ریاستی جبر اور غنڈہ گردی کی ایسی مثالیں کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer