آٹھ تھانوں کے سربراہ تبدیل

آٹھ تھانوں کے سربراہ تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عا بد چودھری : پنجاب پولیس میں بڑے بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے گئے، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے 8 ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا۔


ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس لائنز سےانسپکٹر لیاقت علی کو ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا۔ پولیس لائنز سے انسپکٹر آفتاب احمد کو ایس ایچ او تھانہ رنگ محل جبکہ ایس ایچ او تھانہ رنگ محل انسپکٹر بابر شوکت کو کلوز پولیس لائنزکر دیا ۔

رائے بابر سعید نے ایس ایچ او شفیق آباد انسپکٹر محمد افضل کو انسپکٹر اسٹیبلشمنٹ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور آفس اور پولیس لائنز سے سب انسپکٹر محمد اکمل خالد کو ایڈیشنل ایس ایچ او مانگا منڈی تعینات کر دیا جبکہ پولیس لائنز سے سب انسپکٹر محمد افضل کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد اور ایڈیشنل ایس ایچ او اقبال ٹاؤن سب انسپکٹر زاہد محمود کلوز پولیس لائنز کر دیا,پولیس لائنز سے سب انسپکٹر محمد آصف جاوید کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ، ڈی آئی جی آپریشنز رائےبابر سعید نے ایس ایچ اوز کو نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کی ہدایت کی ہے-

 دوسری جانب سی سی پی او ذوالفقار حمید نے سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج ایف آئی آرز 1ہزار476 ہو گئیں، اب تک بند کی جانیوالی گاڑیوں کی تعداد 3 ہزار 866 ہو گئی ہے،،سی سی پی او کہتے ہیں شہری گھروں پر رہ کر ذمہ د ار ہونے کا ثبوت دیں ۔


انہوں نے  کہا کہ کورونا خدشات کے حوالے سے جاری لاک ڈوان کے دواران گھروں پر رہ کر شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں ۔اس میں انکا،انکی فیملیزاوردوسروں کا بھلا ہے۔ کورونا سے بچاو کیلئے شہر میں لاک ڈائون کے دوران 202 ناکے لگائے گئے ہیں، ساری موبائلز باہر ہوتی ہیں ۔چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں، لاک ڈائون کے دوران 1 لاکھ گاڑیوں،95 ہزار سےزائدافراد کو چیک کیا گیا،زیادہ تر لوگوں کو وارننگ دی گئی ہے ۔ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر چودہ سو ایف آئی ارز درج کیں،33 ہزار ٹریفک چالان کئے گئے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer