ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیس کو تحفہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیس کو تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر /ملک محمد اشرف : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس کو گاڑیوں کی فراہمی کے لئے ماڈل وین کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعلی آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس کے ہمراہ ماڈل وین کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پرانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہائی ویز، ایلیٹ اور پنجاب پولیس کے لئے ماڈل گاڑیوں کا معائنہ بھی کیاہے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس کو تمام تر وسائل فراہم کریں گے۔


گاڑیوں کے انتخاب میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حفاظت اور سہولت کو مد نظر رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کی دادرسی کیلئے پولیس نظام میں کوئی اصلاحات نہیں کیں، پولیس میں جزا اورسزاکے نظام سے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں، پولیس کی ضروریات پورا کر کے نتائج بھی لیں گے۔


 دوسری جانب سی سی پی او ذوالفقار حمید نے سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج ایف آئی آرز 1ہزار476 ہو گئیں، اب تک بند کی جانیوالی گاڑیوں کی تعداد 3 ہزار 866 ہو گئی ہے،،سی سی پی او کہتے ہیں شہری گھروں پر رہ کر ذمہ د ار ہونے کا ثبوت دیں ۔


انہوں نے  کہا کہ کورونا خدشات کے حوالے سے جاری لاک ڈوان کے دواران گھروں پر رہ کر شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں ۔اس میں انکا،انکی فیملیزاوردوسروں کا بھلا ہے۔ کورونا سے بچاو کیلئے شہر میں لاک ڈائون کے دوران 202 ناکے لگائے گئے ہیں، ساری موبائلز باہر ہوتی ہیں ۔چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں، لاک ڈائون کے دوران 1 لاکھ گاڑیوں،95 ہزار سےزائدافراد کو چیک کیا گیا،زیادہ تر لوگوں کو وارننگ دی گئی ہے ۔ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر چودہ سو ایف آئی ارز درج کیں،33 ہزار ٹریفک چالان کئے گئے۔
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer