ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" نیا بلدیاتی نظام عوام کی خواہشات کےمطابق ہوگا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کے عین مطابق ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں مجوزہ بلدیاتی نظام کے مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اختیارت کو حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا، بلدیاتی نمائندوں کو ذمہ داری کے ساتھ بااختیار بنائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ نیا نظام موجودہ سٹیٹس کو ختم کرے گا اور عوام کو با اختیار بنائے گا، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے نیا بلدیاتی نظام اہم کردارادا کرے گا، بلدیاتی اداروں میں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer