عثمان خان : نیب راولپنڈی نے بشری بی بی کو کل پھر طلب کر لیا۔
بشری بی بی کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیشی کی ہدایت بھی کردی گئی ، بشری بی بی پر لاکٹ، چین، کانٹے، 2 انگوٹھیاں اور بریسلٹ لینے کا الزام ہے ۔ سونے اور ہیرے کا نیکلس، سونے اور ہیرے کا بریسلٹ، سونے اور ہیرے کی انگوٹھی،بندے اور بریسلٹ واچ لینے کا بھی الزام ہے ۔ نیب نے تحائف کی قیمت کا شفاف تخمینہ لگانے کیلئے انہیں توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کروایا گیا۔