6 ستمبر کی شام - پاک فضائیہ کے شیر دل سکواڈرن کے نام

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: 6 ستمبر 1965 کی شام پاک فضائیہ کے شیر دل شاہینوں کی سکوارڈن بے جگری کے ساتھ دشمن کے قلعے کے اندر گھسی اور گھس کر مارا۔

پاک فضائیہ کے سکوارڈن نمبر 19 کے فائٹرز  بھارتی ایئر بیس پٹھانکوٹ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑیے اور صرف 23 منٹ میں بھارتی فضائیہ کے سکوارڈن نمبر 23 کو خاکستر کر ڈالا۔

ونگ کمانڈر غلام تواب نے بتایا کہ پشاور ائیر بیس سے 257 کلومیٹر دور پٹھانکوٹ ایئربیس پر حملہ بہت بڑا چیلنج تھا، 

شاہینوں کا حملہ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوا، چھ بجے پٹھانکوٹ ایئربیس راکھ کا ڈھیر تھی۔

اس تاریخ ساز فضائی معرکے میں پاک فضائیہ نے پٹھان کوٹ کے بظاہر بہت محفوظ جنگی اڈے پر رن وے پر کھڑے کھڑے سات مگ 21  لڑاکا طیاروں سمیت 13 بھارتی جنگی جہاز تباہ کر ڈالے۔

پاک فضائیہ نے بغیر کسی نقصان کے پٹھانکوٹ ائیر بیس کو پوری جنگ کی مدت کے لیے ناکارہ بھی بنا دیا۔

غیر معمولی برق رفتار حملے کی وجہ سے کوئی بھارتی جنگی جہاز اڑنے بھی نہ پایا۔

 ائر مارشل راگھوندرن نے تسلیم کیا کہ بھارتی پائلٹ جہاز اڑانے کی بجائے پاک فضائیہ کے حملے سے چھپتے رہے۔

 ائیر مارشل راگھوندرن نے بتایا، حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ ہمیں خندقوں میں چھپ کر جان بچانی پڑی۔

 ائیر مارشل راگھوندرن نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے جگری کا اعتراف ان الفاظ میں کیا۔ "پاک فضائیہ کے طیارے شدید اینٹی ایئر کرافٹ فائر کے باوجود بلا خوف و خطر ہمارے پرخچے اڑاتے رہے".