ویب ڈیسک: ورلڈکپ،انگلینڈاورنیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس کے ذریعے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ کپتان بابراعظم،شاداب خان،آصف علی،اعظم خان،حارث رؤف،عماد وسیم،خوشدل شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ محمد حفیظ،محمد حسنین،محمد نواز،محمد رضوان،محمدوسیم،شاہین شاہ آفریدی،حسن علی اور صہیب مقصود ٹیم کا حصہ ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں فخرزمان،شاہ نوازدہانی اورعثمان قادر کوشامل کیا گیا ہے۔
Asif and Khushdil return for ICC Men's T20 World Cup 2021
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 6, 2021
More details ➡️ https://t.co/vStLml8yKw#PAKvNZ | #PAKvENG | #T20WorldCup pic.twitter.com/9samGbJgDJ
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ ٹیم کمبی نیشن بناتے وقت ٹیم کی ضروریات کو مد نظر رکھی ہیں ۔ صہیب مقصود کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اچھی رہی ہے، حارث رؤف کی کارکردگی کچھ میچز میں توقعات کے مطابق نہیں رہی تاہم اس وقت بھی وہ ہمارے میچ ونر ہیں۔ پاک بھارت میچ کو دیکھتے ہوئے ہم نے کچھ کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ آصف علی کا اسٹرائیک ریٹ پاکستان میں سب سے اچھا ہے جبکہ محمد رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ بطور اوپنر خود کو منوایا ہے ۔
ANNOUNCED – Our squad for the #T20WorldCup, #PAKvNZ and #PAKvENG pic.twitter.com/oVRIwzzmMZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 6, 2021