ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نئی مشکل میں پھنس گئے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نئی مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پہلی توہین عدالت کی درخواست دائر، عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے 24 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے جاوید اختر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سیکرٹری پراسیکیوشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود اسے ترقی نہیں دی گئی۔سیکرٹری پراسیکویشن کو بھی درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل کے مطابق شنوائی نہ ہونے پر اس نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو فریقین کو سن کر درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن وزیراعلیٰ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری پراسیکویشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں، سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعلی پنجاب سے ہدایات لے کر 24 ستمبر کو جواب دے۔

Sughra Afzal

Content Writer