ویب ڈیسک: لاہور سے مبینہ طور پر چوری کی گاڑی خریدنے والا شہری ، گاڑی کے اصل مالک کے ہتھے چڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمشید نامی شہری نے لاہور سے کار خریدی اور حافظ آباد آگیا , اصل مالک گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے دوست پولیس اہلکار کے ساتھ حافظ آبادپہنچ گیا، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ پر آمنا سامنا ہونے پر معاملہ بگڑ گیا.
جمشید نے اغواء کار سمجھ کر گاڑی بھگائی, پولیس اہلکار نے ساتھیوں سمیت تعاقب کیا اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ پراسلحہ کے زور پر تشدد کرتے ہوئے گاڑی سمیت اغواء کرکے لے گئے۔ مقامی پولیس نے تعاقب کرکے جمشید نامی شہری کو گاڑی سمیت برآمد کرلیا ، گاڑی کی چوری کا مقدمہ شیخوپورہ اے ڈویژن میں درج ہے ۔ پولیس نے دونوں فریقین کو کارروائی کے لیے حوالات میں بند کردیا۔