غیر ملکی افغانیوں کے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والاگروہ گرفتار

غیر ملکی افغانیوں کے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والاگروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: غیر ملکی افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ 

ڈی پی او نثار احمد خان نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی افغانیوں کے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے 14 رکنی گروہ کا سراغ لگا لیا گیا۔  گرفتار گروہ میں ویلیج سیکرٹری نادرا اہلکار سمیت 14  افراد ملوث ہیں۔ ویلج سیکرٹری سمیت ملوث 6 افراد گرفتار ہیں۔ 

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ افغانیوں کو شناختی کارڈ بنانے میں نادرا اہلکار سمیت 8  ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے کاروائی جاری ہے۔ یہ گینگ 9 لاکھ روپے کے عوض ایک افغانی کو شناختی کارڈ بنا کر دیتے تھے۔ مزکورہ گنگ ایک بوڑھی عورت کو ورغلا کر اسے زکوة کے نام پر شناختی کارڈ اور دستاویز لیتا تھا۔ ملزمان کے خلاف فارن ارڈینینس کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔