ورلڈ ٹی 20 : دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز باہر، آسٹریلیا دوسرے نمبر پر آگیا

West Indies vs Australia
کیپشن: West Indies vs Australia
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر  ویسٹ انڈین کپتان کیرن پولارڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹ پر157 رنز بنائے، جواب میں کینگروز نے 158 رنز کا ہدف 16 اعشاریہ 2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 ویسٹ انڈیز  نے پہلے کھیلتے ہوئے اپنی اننگز میں 157 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سےکپتان کیرن پولارڈ 44 اور شمرون ہیٹمائر 24 رنزبناکرنمایاں رہے۔ان کے علاوہ آندرے رسل نے18 ، کرس گیل نے 15 اور ڈوائن براوو نے 10 رنزبنائے۔

 آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایڈم زمپا ، مچل اسٹارک اورپیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ ڈیوڈ وارنر 89 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہوسین  اور کرس گیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر