ویب ڈیسک: عامر لیاقت نے اہلیہ سیدہ طوبی عامر کے ساتھ مبینہ علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئےانسٹاگرام پر ویڈیو جاری کردی۔
سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کے درمیان مبینہ طور پر علیحدگی کی خبریں اس وقت گردش کر نے لگیں جب اداکارہ طوبیٰ نے انسٹاگرام پر اپنی پروفائل پر شوہر کا نام ہٹا کر اپنے والد کا نام لگادیا جس سے ان کا نام ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کی بجائے ’’سیدہ طوبیٰ انور‘‘ ہوگیا ۔ تاہم اب خود عامر لیاقت نے سامنے آتے ہوئے تمام افواہوں کی ثبوت کے ساتھ تردید کر دی ہے .
عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر طوبیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سیدہ طوبیٰ، عامر لیاقت کے ساتھ ان ہی کے گھر میں موجود ہیں اور اپنی کھوئی ہوئی بلی ڈھونڈنے پر رو روکر عامر لیاقت کا شکریہ ادا کررہی ہیں . عامر لیاقت نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا یہ اب بھی میری بیوی ہیں . سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نام کی تبدیلی کے معاملے پر بھی عامر لیاقت خان بولے اور کہا کہ یہ انہوں نے میری مرضی کے ساتھ کیا ہے ،خواتین کیوں شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ لگا والد کا نام ہٹاکر اپنے شوہر کا نام لگا لیتی ہیں .
View this post on Instagram
میں خوش ہوں کہ طوبیٰ نے میرے نظریے کو اپنایا اور میرے ہی کہنے پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا . اس کےساتھ ہی عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ ان کے دوست بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کے ساتھ کام کررہی ہیں اور وہ ان دونوں کے لیے بہت خوش ہیں اور دونوں کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہیں .