ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپتان کی تمام مقدمے روکنے کی درخواست: ہائی کورٹ کی کاز لسٹ آ گئی

LAhore High Court, Imran Khan Cases, Cause List, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف تمام مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست کی سماعت 8 مئی کو پانچ رکنی بنچ کرے گا۔

 اطلاعات  کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ  آج جاری کردی ہے۔جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں بننے والے اس بنچ میں جسٹس مس عالیہ نیلم ،جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں.

واضح رہے کہ پانچ رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت کے دوران عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ عدالت نے آٹھ مئی کو مقدمات کی تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔عمران خان نے درج مقدمات میں کاروائی روکنے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔