ویب ڈیسک:سیاسی محاذ پر ترین گروپ مزید کھل کر کھیلنے کے لئے تیارہوگیا، آئندہ ہفتے جہانگیر ترین کی قیادت میں ترین گروپ نے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے جہانگیر ترین کیخلاف بیان دینے کے بعد ترین گروپ میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے جس کے بعدترین گروپ نےاہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
گروپ ارکان نے جہانگیرترین کو کھل کر عمران خان کو ایکسپوز کرنے کا دے دیا۔ پارلیمانی لیڈر ترین گروپ راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے جہانگیر ترین گروپ کا لاہور میں اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہانگیر ترین کی صحت بہتر ہے، آئندہ ہفتے گروپ کا اجلاس بلا کر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔
راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کو مشورہ دیا ہے کہ علیم خان کی طرح میڈیا پر آکر عمران خان کو ایکسپوز کریں، ترین گروپ فعال ہے اور سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے، آئندہ ہفتے اجلاس میں سیاسی فیصلے اور گروپ کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان ہوسکتا ہے۔