ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

22 سال بعد امتحانی نظام میں تبدیلی کا فیصلہ

Exams Pattern Change
کیپشن: Exams Pattern
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا امتحانی نظام میں تبدیلی لانے کا فیصلہ، 22 سال بعد طلبہ کے موجودہ گریڈنگ سسٹم میں تبدیلی لائی  جائے گی، یونیورسٹی میں روبرک ابسولوٹ گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے امتحانی نظام میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کرلیا۔ 22 سال بعد طلبہ کے موجودہ گریڈنگ سسٹم میں تبدیلی لائی جائے گی۔ گزشتہ بائیس سال سے جی سی ریلیٹو گریڈنگ سسٹم کے تحت طلبہ کو نمبر دیتا رہا ہے۔ ریلیٹو گریڈنگ سسٹم میں طلبہ کے نمبر ایک دوسرے کی کارکردگی پر منحصر ہوتے ہیں۔ موجودہ نظام کے تحت طلبہ کو بیرونی مقابلوں میں نقصان ہوتا ہے، گریڈنگ سسٹم میں تبدیلی طلبہ کے مطالبے پر کی گئی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں روبرک ابسولوٹ گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، نئے نظام کے تحت نمبروں کے حوالے سے طلبہ کیلئے ایک بنچ مارک سیٹ کیا جائے گا۔ موجودہ نظام میں تبدیلی وقت کی ضروت ہے جبکہ نئے نظام میں طلبہ کے پرچوں میں کوالٹی اور کوانٹٹی کو بھی چیک کیا جائے گا ۔ وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو روبرک ابسولوٹ گریڈنگ اپنانے والی ملک کی پہلی یونیورسٹی ہوگی۔ اگلے تعلیمی سال سے نئے نظام کو نافذ کر دیا جائے گا۔  

یہ بھی لازمی پڑھیں: 9 ویں،گیارہویں کے امتحانات ہونگے یا نہیں؟ شفقت محمود نے بتادیا