ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کی تعطیلات پر شہریوں کے لئے بری خبر

عید کی تعطیلات پر شہریوں کے لئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت نے عید کی تعطیلات کے دوران سیر سپاٹے کے شوقین افراد کو مشکل میں ڈال دیا۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدام  کے سلسلے میں عید کی تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت نے8 سے 16 مئی تک مری اور صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ فیصلہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے ۔ فیصلے کے مطابق مری اور دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والےراستے 16 مئی تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر 9 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اس فیصلے کے تحت کسی کو بھی مری یا دیگر سیاحتی مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری تعطیلات کے دوران گھر رہیں ۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مری یا دیگر سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے فیصلے پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر ؛عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ

 واضح رہے کہ کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اورملک بھر میں  کورونا وائرس کے باعث مزید108 افراد جاں بحق ہو گئےجبکہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے 4ہزار198 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔