( ذیشان نذیر ) رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں، چیف انجینئر آپریشن راشد عنایت کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے رمضان المبارک کیلئے بارہ ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، جن کی مانیٹرنگ کیلئے چیف انجینئر آپریشن راشد عنایت کو فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی چیف انجینئر، ایگزیکٹو انجینئرز اور ڈسٹری بیوشن آفیسر ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
رمضان المبارک میں چوبیس گھنٹے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیمیں تین شفٹوں میں کام کریں گی، صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سوئی ناردرن گیس حکام کے مطابق ٹیمیں کم پریشر سمیت دیگر معاملات کی مانیٹرنگ کریں گی۔