عمیر افضل : عبد الستار ایدھی انڈر پاس کی تزئین وآرائش کے لیے نصب کی گئی اشیاء غائب ہونے لگی۔
انتظامیہ کی جانب سے عبد الستار ایدھی انڈرپاس کی خوبصورتی کیلئے لگائی گئی اشیاء چوری ہونے لگی، انڈرپاس پر لاکھوں روپے کی لاگت سے لگاۓ گئے راڈ اور مصنوعی گھاس غائب ہوگئی، تزئین وآرائش غائب ہونے سے انڈر پاس کی خوبصورتی ماند پڑنے لگی۔
شہریوں نے انڈرپاس پر نصب تزئین آرائش کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔