پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد نابینا افراد نے بڑا قدم اٹھا لیا

پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد نابینا افراد نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان خان: نابینا افراد پیر کی رات ہونے والے واقعہ کے بعد اپنے مطالبات کے حق میں ایک دفعہ پھر سڑکوں پر نکل آئے اور میٹرو بس کو بند کردیا۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق نابینا افراد گزشتہ رات پولیس کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے بعد ایک دفعہ پھر اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ کلمہ چوک پر میٹرو بس کے ٹریک پر احتجاجی دھرنا دے دیا جس کے باعث میٹرو بس رک گئی اور مسافر پیدل روانہ ہوئے۔

گزشتہ رات پولیس کے ساتھ ہونے والی جھڑپ پر نابینا افراد نے ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ذاکر کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ بصارت سے محروم افراد کا کہنا تھا کہ حکومت اور انتظامیہ انکے مطالبات کو لیکر سنجیدہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔آئندہ بجٹ کیلئے محکمہ خزانہ کی دوڑیں، تمام محکموں کو خطوط لکھ دیئے
 
نابینا افراد نے صوبہ بھر سے بصارت سے محروم افراد کو لاہور بلا لیا۔ انکا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔