ن لیگ نے قبل از وقت دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا: چوہدری شجاعت حسین

ن لیگ نے قبل از وقت دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا: چوہدری شجاعت حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ افسر شاہی کے ذریعے ن لیگ نے بدترین قسم کی قبل از وقت دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ مسلم لیگ ق نے نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ افسر شاہی کے ذریعے ن لیگ نے بدترین قسم کی قبل از وقت دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا ہے، انہوں نے اپنی مرضی سے حلقہ بندیاں کروا کر اس کی ابتدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے 30 فیصد اثرات الیکشن سے پہلے ہی ہو جاتے ہیں اگر اپنے نوکروں کے ذریعے حلقہ بندیاں کروانی ہو تو پھر گھر بیٹھے الیکشن جیت جاتے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم نے شروع سے ہی کہا تھا کہ الیکشن کروانے سے پہلے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں، ورنہ پرانے سسٹم کے تحت دھاندلی دار ہی جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق مردم شماری کا سرکاری نتیجہ آنے کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں کی جا سکتی ہیں جبکہ انہوں نے غیر سرکاری نتائج پر حلقہ بندیاں کر دیں، حلقہ بندیاں ووٹوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ آبادی کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔