(فضہ عمران) محکمہ فشریز کا جدید ہیچری اور ریسرچ سینٹر بنانے کا فیصلہ، بھسین گاؤں میں چودہ کروڑ روپے کی لاگت سے انچاس ایکڑ اراضی بھی خرید لی گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔۔ مچھلی کے شکار کیلئے چھوٹے ڈیمز پر تفریحی ہٹس بنانے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق مناواں میں واقع فش ہیچری اور ریسرچ سینٹر 1985 میں بنایا گیا تھا اب محکمہ فشریز نے جگہ کی کمی اور سہولیات کے فقدان کے پیش نظر بھسین گاؤں میں سہولیات سے مزین جدید ہیچری اور ریسرچ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔۔اورنج لائن ٹرین منصوبے میں مہنگے واک ویز بنانے کا انکشاف
ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز عنصرمحمود چٹھہ کا کہنا ہے کہ منصوبے پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا، مناواں ہیچری کی جگہ ریسرچ سینٹر کو دے دی جائے گی۔نئی بننے والی جدید ہیچری کی پرائیویٹ فارمرز کے لیے انفارمیشن سیل بھی بنایا جائے گا۔