انٹر میڈیٹ امتحان: وقت اور امتحانی پیٹرن سے متعلق نئی ہدایات جاری

انٹر میڈیٹ امتحان: وقت اور امتحانی پیٹرن سے متعلق نئی ہدایات جاری
کیپشن: Exams
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی میں اعلیٰ ثانوی بورڈ کے امتحانات کے وقت اور امتحانی پیٹرن سے متعلق چیئرمین انٹر بورڈ سعیدالدین نے نئی ہدایات جاری کردیں۔

چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر سعیدالدین کا کہنا ہے کہ انٹر میڈیٹ کے امتحانی وقت میں رد و بدل کی ہے، صبح کی شفٹ میں پرچہ 9:00 بجے شروع ہوگا۔

چئیرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پرچہ 40 فیصد کثیر انتخابی سوالات (MCQs)، 40 فیصد مختصر سوالات و جوابات پر مشتمل ہوگا جبکہ پرچے میں 20 فیصد تفصیلی سوالات و جوابات ہوں گے۔

پروفیسر سعید الدین کا کہنا ہے کہ ایم سی کیوز کے لیے طلبا کو علیحدہ شیٹ فراہم کی جائے گی، ایم سی کیوز شیٹ کی چیکنگ بذریعہ کمپیوٹر کی جائے گی ، طلباء امتحانی کاپی پر ایم سی کیوز حل نہ کریں۔

چیرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے کالجوں میں ایڈمٹ کارڈ بھیج دیں گے، پرائیویٹ طلباء کے ایڈمٹ کارڈ پیر سے پوسٹ کرنا شروع کر دیے جائیں گے۔