ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوانوں میں سکیٹنگ کا شوق بڑھنے لگا

نوجوانوں میں سکیٹنگ کا شوق بڑھنے لگا
کیپشن: Scanting Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی:سکیٹنگ ٹریک نہ ہونے کے باعث سپیڈ سکیٹنگ کے شوقین نوجوان سڑک پرسکیٹنگ کرنے پر مجبور ہیں، نوجوان سکیٹرز نے حکومت سے سپیڈ سکیٹنگ کیلئے ٹریک بنانے کا مطالبہ کردیا۔

شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، یہ مثال گلبرگ مین بلیوارڈ اور لبرٹی گول چکر پر انتہائی مہارت کیساتھ سکیٹنگ کرنیوالے نوجوانوں پر صادق آتی ہے۔ شہر میں سپیڈ سکیٹنگ کا ٹریک نہ ہونے کے باعث سکیٹنگ کا شوق پورا کرنے کیلئےسپیڈسکیٹنگ کے قومی چیمپئین اور 32 میڈلز جیتنے والے سجاول بٹ اور ان کے نوجوان ساتھی صبح سویرے لبرٹی گول چکر اور گلبرگ مین بلیوارڈ پر سکیٹنگ کرتے ہیں۔


نوجوان سکیٹرز سخی محمد حسین اور علی حیدر کا کہنا تھا کہ سکیٹنگ انتہائی آسان اور دلچسپ کھیل ہے، اگر حکومت سکیٹنگ ٹریک بنادے تو ہم بین الااقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ قومی چیمپئین سجاول بٹ کاکہناتھاکہ ہم شوق کی تکمیل کیلئےصبح کے وقت خالی سڑکوں پرسکیٹنگ کرتے ہیں اگر ٹریک بنادیا جائے تو بہت سے باصلاحیت سکیٹرز سامنے آسکتے ہیں۔