ایل ڈی اے افسر ڈی جی کے ریڈار پر آگئے

LDA
کیپشن: LDA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (درنایاب) ایل ڈی اے کے ویلے افسروں کی شامت آگئی، ایل ڈی اے کے متعدد ڈائریکٹوریٹ کے افسر ڈی جی کے ریڈار پر آگئے، دفتری اوقات میں فارغ بیٹھنے والے اور سرکاری امور انجام دینے میں کوتاہی برتنے پر ڈی جی ایل ڈی اے نے محکمانہ کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے افسروں کو حتمی وارننگ جاری کردی، مراسلے کے مطابق صبح نو سے شام چار تک افسروں و ملازمین کی مانیٹرنگ ہوگی، کوئی بھی ماتحت افسر و ملازم اپنے سینئر کو بتائے بغیر غائب نہیں ہوگا، سائلین کا کام نہ کرنے والے اور وقت کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایل ڈی اے میں افسروں کا چائے پر گپیں ہانکنا اور دوسرے دفاتر میں جاکر ٹائم پاس کرنا معمول بن چکا تھا، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے ڈسپلنری ایکشن کے تحت وارننگ جاری کی ہے۔

دوسری جانب ایل ڈی اے نے لاقانونیت کیلئے راہیں ہموار کردیں، 18 ممنوعہ روڈز کے کمرشل استعمال کیلئے سروے کنسلٹنٹس مقرر کردیئے، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کا تعین کرنے کی بجائے انہیں ریگولرائز کرنے کا عندیہ دے دیا۔

 ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے تمام روڈز پر سروے کا نام دے کر این آر او کیلئے راستہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا، نیسپاک کو 3 ماہ کی شارٹ کنسلٹنسی کا ٹھیکہ 29 لاکھ کے عوض دیدیا گیا ہے، نیسپاک کمرشل تعمیرات کا ڈیٹا اکٹھا کریگی، روڈ پر سالانہ کمرشل، غیر قانونی کمرشل تعمیرات کا جامع سروے، سیوریج سسٹم کی استعداد جبکہ ٹریفک کائونٹ کرنا بھی کنسلٹنٹ کے ٹی او آرز میں شامل ہے

Sughra Afzal

Content Writer