ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فردوس مارکیٹ انڈر پاس پر باقاعدہ کام شروع

فردوس مارکیٹ انڈر پاس پر باقاعدہ کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) تبدیلی سرکار کے پہلے پراجیکٹ فردوس مارکیٹ انڈر پاس پر باقاعدہ کام شروع ہوگیا، چیف انجنئیر ایل ڈی اے نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے موقع کا دورہ کیا اور پائل ورک کا جائزہ لیا ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اقرار قریشی ، پراجیکٹ ڈائریکٹر مقبول ایسوسی ایٹس جمال یوسف ، پراجیکٹ مینیجر عابد زیدی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارون سیفی سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔ چیف انجنئیر نے پراجیکٹ کے لئے ڈائیورژن پلان کا جائزہ لیا ۔ پائل ورک کے لئے مشینری کے فزیکل ورکس کا بھی جائزہ لیا گیا، چیف انجنئیر حبیب الحق رندھاوا کا کہنا ہے کہ 884 پائلوں کو دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک ڈائیورژن کے دوران تحمل کا مظاہرہ کریں ۔
 منصوبے میں مجموعی طور پر 52 فٹ چوڑے اور 540 میٹر طویل انڈر پاس کے لئے 884 پائلز کی جائیں گی۔ فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ اگر بروقت مکمل ہوتا ہے تو تبدیلی سرکار کا پہلا شاہکار ہوگا لیکن اگر تاخیر ہوئی تو پی تو کارکردگی پر سوالیہ نشان ہوگا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer