ادویات کے لئے ضلعی شعبہ صحت کی محکمہ پرائمر ہیلتھ سے بار بار استدعا

ادویات کے لئے ضلعی شعبہ صحت کی محکمہ پرائمر ہیلتھ سے بار بار استدعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:مفت ادویات کی فراہمی کے دعوے دھرے رہ گئے۔ ڈسپنسریوں، فلٹر کلینکس اور مراکز صحت پر شدید قلت، محکمہ پرائمری ہیلتھ کمی دور کرنے میں ناکام ۔

مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:حلقہ این اے120، ڈسپنسریاں کروڑوں لگانے کے بعد بنیادی سہولیات سے محروم

ضلعی حکومت کے شعبہ صحت کے زیر انتظام شہر میں قائم ڈسپنسریوں، فلٹر کلینکس، بنیادی اور دیہی مراکز پر ادویات فراہم نہیں کی گئی ۔ رواں مالی سال میں محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سنٹرل پرچیز سسٹم کے تحت ادویات کی خریداری کا عمل مکمل کیا لیکن ادویات ڈسپنسریوں تک نہیں پہنچ سکیں جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔